15 جون 2009 - 19:30

امریکی فوجی اڈے فورٹ ہُڈ میں فائرنگ اور تیرہ افراد کے قتل کے ملزم میجر نڈال حسن کو کورٹ مارشل ہونے تک حراست میں رکھنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

میجر حسن جو فورٹ ورتھ کے ایک اسپتال میں سخت سکیورٹی میں زیر علاج ہیں۔امریکی مجسٹریٹ نے اسپتال میں انکے مقدمے کی ابتدائی سماعت کی تھی۔ڈاکٹروں کے مطابق میجر حسن کا دھڑمستقل طور پرناکارہ ہو چکا ہے۔ابتدائی سماعت کے بعد میجر حسن کو کورٹ مارشل تک حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔امریکی فوجی عدالتوں میں ضمانت پر رہائی کا کوئی تصور نہیں۔ دوران علاج وہ سخت سکیورٹی میں اسپتال میں رہیں گے بعد میں انہیں کس جیل منتقل کیا جائے گا اس سلسلے میں ابھی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں گئی۔ میجر حسن پر فورٹ ہڈ میں فائرنگ کرکے تیرہ افراد کو قتل کرنے کا الزام عائد ہے۔